گوجرانوالہ: روکنے پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، رضاکار جاںبحق، کانسٹیبل زخمی
گوجرانوالہ + گکھڑ مانڈی (نمائندہ خصو صی+ نامہ نگار) مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کا اشارہ کر نے پر فائرنگ کر کے رضا کار کو قتل جبکہ کانسٹیبل کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ تھانہ گکھڑ میں تعینات کانسٹیبل شو کت رضا کار امانت علی کے ہمراہ مو ٹر سائیکل پر معمول کی گشت کر رہا تھا اس دوران کوٹ شیرا کے قریب اہلکاروں نے بلانمبری موٹرسائیکل سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کر کے کانسٹیبل اور رضاکار کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر رضا کار امانت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ کانسٹیبل شوکت کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر گکھڑ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔