خانقاہ ڈوگراں: حکیم کے گرم پٹیاں اور لیپ لگانے سے 8سالہ بچہ جاں بحق، ماں کی وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل
خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) نیم حکیم خطرہ جان، یتم خانہ چوک لاہور کے یونانی ہسپتال کے حکیم نے خانقاہ ڈوگراں کے 8سال کے بچے منیب علی کو گرم پیٹاں اور لیپ کر کے اُسکا خون جلا دیا، معصوم بچہ جسم سے خون ختم ہونے کے بعد موت کے منہ چلا گیا، ماں اپنے اکلوتے بیٹے کی موت پر رو رو کر نڈھال ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ خانقاہ ڈوگراں کے محلہ محمد پورہ کی غریب عورت غزالہ بی بی زوجہ محمد جاوید کے اکلوتے بیٹے منیب علی جو نرسری کا طالب علم تھا جوڑوں کا درد ہوا بد نصیب ماں نے اپنی ساس کے ہمراہ پہلے شیخوپورہ علاج کروایا پھر کسی کے کہنے پر چوک یتم خانہ کے یونانی ہسپتال میں داخل کروا دیا ایک ماہ تک حکیم صاحب بچے کو گرم پٹیاں اور لیپ لگاتے رہے جس کی وجہ سے بچے کے جسم سے خون جل گیا جب شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا تو یہاں کے ڈاکٹر وں نے معائنہ کیا اور بتایا کہ بچے کے جسم سے خون ختم ہو گیا اور بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔ اہل محلہ اور منیب علی کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور ایسے ہسپتال بند کر دئیے جائے جو لوگوں کی جانوں سے کھیلتے ہیں اور بچے کی ماں نے انصاف کی اپیل کی ہے۔