دہشت گردوں کی دھمکیاں حمزہ شہباز کی سکیورٹی سخت کر دی گئی
لاہور(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبا زشر یف کو دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد انکی سیکورٹی سخت اور اپ گریڈ کر دی گئی۔ پو لیس اور ایلیٹ فورس کے ساتھ موبائل جیمر گاڑی بھی انکے سیکورٹی سکواڈ میں شامل کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکو مت کے پاس موبائل جام کرنیوالی تین گاڑیاں ہیں جن میں سے ایک وزیراعظم‘ ایک وزیراعلیٰ کے سکواڈ میں شامل ہیں جبکہ اب تیسری گاڑی کو حمزہ شہباز شریف کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔