• news

خیبر پی کے حکومت کا نوشہرہ میں خواتین کیلئے الگ جیل بنانے کا فیصلہ

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے صوبے میں خواتین قیدیوں کیلئے الگ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویمن سنٹرل جیل نوشہرہ میں بنائی جائے گی جس کیلئے بجٹ میں 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ فیصلہ جیلوں کو درپیش سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جیل میں بچوں کو بھی رکھا جائے گا۔ خواتین قیدیوں کیلئے دستکاری اور کمپیوٹر سنٹر بھی بنایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن