’’حکومت اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانے سے باز رہے‘‘ الطاف کا گیلانی، پرویز اشرف کو فون
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ انہیں سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے پراظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے سے باز رہے۔، ایم کیو ایم اس آزمائش کی گھڑی میں آپ رہنمائوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی رہنما اللہ کے انصاف پر بھروسہ رکھیں، وہاں دیر ہے اندھیر نہیں، کسی بھی ماں باپ کیلئے جوان اولاد کی جدائی سے بڑھ کر کوئی اور صدمہ نہیں ہوتا، یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے الطاف حسین کے خیالات پر شکریہ ادا کیا۔
الطاف حسین