جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھانیدار کے نہ آنے پر سماعت ملتوی کر دی
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنوبی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملہ کیس کی سماعت تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کے پیش نہ ہونے پر چار جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت عالیہ کے معزز جج نے حکومتی وکیل سے استفسار کیا ایس ایچ کو ذاتی طور پر طلب کیا گیا تھا وہ کہاں ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا وہ آئندہ پیشی پر بذات خود پیش ہوں گے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔