• news

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا جھڑپ کے دوران لشکرطیبہ کے کمانڈر کو شہید کرنیکا دعویٰ

 سری نگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جھڑپ کے دوران لشکرطیبہ کے ایک کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ  کیا ہے مقامی لوگوں نے جھڑپ کو فرضی قرار دیتے ہوئے بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کئے۔ تفصیلات کے مطابق  مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں  بھارتی  فوج نے لشکر طیبہ کے ایک سر گرم مجاہد کو جھڑپ کے دوران جا ںبحق کر نے کا دعو یٰ کیا ہے   جبکہ مقامی لوگوں نے جھڑپ کو فرضی قرار دے دیا۔ شام کو سوڈل ماگام ہندوارہ میں ناکہ لگایا۔ ذرائع نے بتا یا کہ فائرنگ کے نتیجے میں لشکر طیبہ کا ایک سرگرم ڈویژنل کمانڈر شہید ہو گیا جس کی شناخت ابوکاشا کے طور پر ہوئی۔ تاہم ماگام اور اس کے ملحقہ علا قہ جات کے لوگو ں نے ماگام میں احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے کہا فوج نے جس نوجوان کے ما رے جانے کا دعوی کیا، وہ مجاہد نہیں بلکہ عام شہری ہے۔ سوڈل ہندوارہ میں کو ئی جھڑپ نہیں ہوئی۔  

ای پیپر-دی نیشن