• news

بھارت فرقہ پرستوں کے ہاتھوں میں آ گیا تو کشمیر بھارت سے علیحدگی اختیار کر لے گا: فاروق عبداللہ

 سری نگر ( اے این این )نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگربھارت فرقہ پرستوں کے ہاتھوں میں آگیا تو کشمیر بھارت سے علیحدگی اختیار کرے گا ٗ کشمیریوں نے کبھی بھی فرقہ پرستی کو قبول  کیا نہ ہی آئندہ کرینگے ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی ریاست کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ کھلواڑ کرنا چاہتی ہے تاہم ان کو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دفعہ370ریاست کی پہچان اور شناخت ہے اور ریاستی عوام اس کے خلاف سازش کرنے والے عناصر کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے کہا کہ اگر چہ اس دفعہ کو وقت وقت پرکھوکھلا کیا گیا گیا تاہم اگر بی جے پی زمین اور آسمان بھی ملا دیں تو وہ ریاست کو حاصل خصوصی پوزیشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرسکتے۔

ای پیپر-دی نیشن