سعودی عرب : پاکستانی ماں، بیٹے سے زیادتی اور قتل کے الزام میں 4 پاکستانی گرفتار
ریاض (اے پی اے) سعودی عرب میں پاکستانی خاتون سے زیادتی کے جرم میں چار پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چاروں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشدد کیا جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ ملزمان نے خاتون کے چودہ سالہ بیٹے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنانے اور تشدد کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔