• news

سکھوں کے احتجاج پر معطلی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11جون تک رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ سیکرٹریٹ میں سکھ برادری کے گھسنے پر معطل ہونیوالے ایس پی حبیب اللہ نیازی اور ڈی ایس پی محمد حسین لاسی کیس میں آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی او اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے بتایا ایس پی حبیب نیازی کی برطرف کا نوٹیفکیشن غیرآئینی ہے اور انصاف کے برعکس ہے۔ درخواست گزار کی ڈیوٹی الیکشن کمشن کے آفس کے باہر تحریک انصاف کے دھرنے پر تھی جبکہ پارلیمنٹ کی سکیورٹی کی ذمہ داری ایس پی سکیورٹی کے پاس ہوتی ہے۔ فاضل وکیل نے استدعا کی درخواست گزاروں کی برطرفی پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے کیونکہ حکومت نے جو ذمہ داران تھے ان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ای پیپر-دی نیشن