• news

محمد مرسی اور قطر کے درمیان خفیہ معاہدہ ہوا تھا: سماعت کے دوران انکشاف

قاہرہ (ثناء نیوز) سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف ایک مقدمے کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ معزول صدر محمد مرسی اور قطر کے درمیان ایک خفیہ ڈیل کے تحت مصر میں ترقیاتی کاموں کے لیے ٹھیکے دوحہ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ عرب ٹی وی کے مطابق اس امر کا انکشاف حسنی مبارک، ان کے بیٹوں جمال، علا اور سابق وزیر داخلہ حبیب العادلی کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران کیا گیا۔ اس مقدمے کو اپنی اہمیت کے اعتبار سے مصری میڈیا میں "کیس آف دی سینچری" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اہم وسائل کے بارے میں مرسی اور قطر کی مجوزہ بندر بانٹ کا پردہ محمکہ دفاع کے عہدیدار میجر جنرل حسن عبدالرحمان نے مقدمے کی سماعت کے دوران چاک کیا۔

ای پیپر-دی نیشن