کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد ایران پہنچ گئے، حسن روحانی سے ملاقات
تہران (آن لائن) کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الصباح گزشتہ روز اپنے تاریخی دورے پر ایران پہنچ گئے۔ ان کے دورے کا مقصد ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری پیدا کرنا بتایا گیا ہے۔ الصباح کے اس دو روزہ دورہ ایران پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لئے یہ دورہ فیصلہ کن سنگ میل ثابت ہو گا۔ کویت کے امیر نے بھی کہا ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر کویت ایران کے دورے کے دوران صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شام کے مسئلے، ایران کے جوہری تنازع، عراق، خلیجی ممالک اور دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔