ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کا چالان آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم
راولپنڈی (ثناء نیوز) انسداد منشیات کی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا چالان آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔کیس کی آئندہ سماعت سولہ جون کوہوگی۔راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج اختربہادرنے حنیف عباسی، یوسف رضا گیلانی، علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت سترہ ملزمان کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی۔