بجٹ: سندھ حکومت کا زرعی آمدنی پر انکم ٹیکس لگانے کا فیصلہ، مسودہ قانون تیار
کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سندھ میں زرعی آمدنی پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ کے لیے مسودہ قانون بھی تیار کرلیا گیاہے ، مسودہ کے مطابق نہ صرف زیر کاشت رقبے پر کم از کم انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا بلکہ سالانہ زرعی آمدنی پر بھی انکم ٹیکس لاگو ہوگا تاہم زرعی آمدنی میں سے تمام اخراجات منہا کر دیئے جائیں گے۔