• news

زندہ جانوروں کی برآمد سے چمڑے کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں،پی ٹی اے

کراچی(این این آئی)پاکستان ٹینرزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں ترقی کے وسیع امکان موجود ہیں لیکن زندہ جانوروں کی برآمدات کے باعث چمڑے اور اسکی مصنوعات کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار  پی ٹی اے جنوبی زون کے چیئرمین فواد جاوید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ زندہ جانوروں کی برآمدات کو 3ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی منڈیوں میں جی ایس پی پلس سے استعفادہ کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چمڑے کی برآمدی صنعت کیلئے مراعات کا اعلان کیاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن