عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
نیویارک (آئی این پی) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔پیر کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے جولائی کیلئے سودے87سینٹ کمی کے بعد102.71ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے جولائی کیلئے سودے 56سینٹ کمی کے ساتھ 109.41 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔