دس ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں 4.24 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد (این این آئی)مالی سال 2013-14کے دس ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں 4.24 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ قومی اقتصادی سروے کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں درآمدات میں انتہائی معمولی 1.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی ملکی درآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی درآمدات 366665 ملین ڈالر سے بڑھ کر 37105 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔