ریلوے پریم یونین کی بڑھتی بیروزگاری مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی
لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے پریم یونین لاہور ڈویژن کے زیراہتمام مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کا آغا ز لاہور ڈویژن بوگی روڈ سے ہوا جس کا اختتام ریلوے ہیڈکواٹر پہنچ کر ہوا ریلی کی قیادت لاہور ڈویژن کے صدر قاضی عبد الودود نے کی، مظاہرے سے چیف آرگنائزر چوہدری محمود ا الاحد اوررائو جاوید سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے 100% اضافہ کیا جائے، کلیریکل سٹاف کی عدالتی فیصلہ کے مطابق اپ گریڈیشن کی جائے، ڈپلومہ ہولڈرز کا سلیکشن گریڈ بحال کیا جائے۔