برطانوی پولیس خودمختار ہے، الطاف کی گرفتاری سے ہائی کمشن کا تعلق نہیں: فلپ بارٹن
اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر فلپ بارٹن نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری میں برطانوی ہائی کمیشن کا کوئی تعلق نہیں یہ گرفتاری میٹرو پولیٹن پولیس نے کی ہے‘ یہ ادارہ سیاسی اثرو رسوخ سے پاک اور خودمختار ادارہ ہے‘ حکومت اس کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے الطاف حسین کے بارے میں معلومات کرنی ہیں تو وہ میٹرو پولیٹن پولیس سے رابطہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف کی گرفتاری پر وزیر داخلہ نثار سے کوئی بات ہوئی نہ انہیں اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔