• news

وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی پروگرام کے لئے1175 ارب‘192 ارب غیر ملکی امداد شامل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نیوز ایجنسیاں) آئندہ مالی سال 2014-15ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا مجموعی حجم 1175 ارب روپے ہے جس میں وفاقی ترقیاتی حجم 525 ارب روپے اور صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ 650 ارب روپے ہے جبکہ غیر ملکی امداد کا حصہ 192 ارب روپے ہے۔ یہ مجموعی ترقیاتی حجم فنانس بل 2014-15 کا حصہ ہو گا۔ قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے 2014-15 کے سرکاری شعبے کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی۔ ہوا بازی ڈویژن کیلئے ایک ارب 40کروڑ 19 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔کابینہ ڈویژن کیلئے 2 ارب 7 کروڑ 76 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔پانی و بجلی ڈویژن (شعبہ آب)کیلئے 43 ارب 42کروڑ72 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کیلئے ایک ارب 80 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے دو کروڑ 51لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کامرس ڈویژن کیلئے 36کروڑ 30لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مواصلات ڈویژن (علاوہ این ایچ اے) کیلئے 19 کروڑ11 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے ایک کھرب 11 ارب 56 کروڑ 29 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پاک ہزاریہ ترقیاتی پروگرام اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 12 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام/صوبوں اور خصوصی علاقہ جات کے منصوبوں کے لئے 36 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ایرا کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبوں کے لئے 650 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وفاق کے لئے 525 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کراچی لاہور موٹر ویز، شاہراہوں، پلوں، سرنگوں اور رابطہ سڑکوں کے 74 منصوبوں کیلئے 113 ارب روپے رکھے ہیں۔ کراچی لاہور موٹر وے کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ منصوبہ ہمارے دور میں ہی مکمل ہو گا۔ لاہور سے خانیوال276، ملتان سے سکھر سیکشن387، سکھر سے حیدرآباد سیکشن296، حیدرآباد سے کراچی136 کلومیٹر کی تعمیر کا کام عنقریب شروع ہو جائے گا اور اس پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر عمل کیا جائے گا اور یہ منصوبہ موجودہ مدت میں ہی مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ892کلومیٹر گوادر رتوڈیرو موٹروے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جارہا ہے اور 200کلومیٹر گوادر تربت سیکشن کی تمام مالی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی 31 جاری و نئی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 90 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن