صحت کیلئے 27 ارب سے زائد رقم ، پولیو خاتمہ پر ایک ارب خرچ ہونگے
اسلام آباد (آئی این پی) آئندہ مالی سال کیلئے صحت کے مختلف شعبوں کے 21 منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 27 ارب ایک کروڑ 46 لاکھ 67 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق پولیو کے خاتمے کیلئے ایک ارب روپے، ای پی آئی، سی ڈی ڈی اور این آئی ایچ کیلئے 2 ارب 79 کروڑ 26 لاکھ 93 ہزار روپے، چائلڈ ہیلتھ پروگرام کیلئے 2 ارب 36 کروڑ 62 لاکھ 19 ہزار روپے، فیملی پلاننگ پروگرام کیلئے 11 ارب روپے، ملیریا کنٹرول پروگرام کیلئے 12 کروڑ 40 لاکھ روپے، وزیراعظم کا پروگرام برائے ہیپاٹائٹس کنٹرول کیلئے 68 کروڑ 40 لاکھ روپے، ٹی بی کنٹرول پروگرام کیلئے 72 کروڑ 48 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح آئندہ مالی سال 2014-15ء کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں ایک نئے منصوبے اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔