لاہور ہائیکورٹ نے جج کوٹہ الاٹمنٹ روکنے کے عبوری حکم میں توسیع کردی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ الاٹمنٹ روکنے کے عبوری حکم میں توسیع کردی۔ دوران سماعت اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنے مؤقف میں کہا نئے حج ٹورز آپریٹرز 2 لاکھ 60 ہزار روپے میں حج کرانے کو تیار ہیں۔ ہائی کورٹ نے کیس پر کارروائی 10 جون تک ملتوی کردی۔ مسابقتی کمیشن کی طرف سے مہلت کی استدعا پر کارروائی ملتوی کی گئی۔