• news

جامشورو: کوچ الٹنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 17 زخمی

جامشورو (آئی این پی) جامشورو میںسپرہائی وے پرلونی کوٹ کے قریب کوچ الٹنے کے نتیجے میںخاتون سمیت 4  مسافر جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔منگل کو ریسکیو حکام کے مطابق کوچ شکار پور سے کراچی جارہی تھی کہ تیزرفتار ی کے باعث لونی کوٹ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت4 افراد جاں بحق  اور17  مسافر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میںبچے اور خاتون سمیت پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں حیدرآباد سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ مسافر کوچ شکارپور سے کراچی جارہی تھی۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث اس وقت پیش آیا جب کوچ ایک گاڑی کو اوورٹیک کررہی تھی۔واقعہ کے بعد پولیس نے  ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن