• news

جنرل راشد محمود کا جوہری سلامتی کے ادارے کا دورہ، جدید تربیتی سہولیات پر بریفنگ

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے نیوکلیئر سکیورٹی کے ادارے پاکستان سنٹر آف ایکسی لینسی کا دورہ کیا۔ جنرل راشد محمود کو ایکسی لینسی سنٹر میں جدید ترین تربیتی سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔ پاکستان نے اس سنٹر میں سیؤل اور دی ہیگ میں نیوکلیئر پر سربراہ کانفرنس میں خطے کے ممالک کیلئے تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ نیوکلیئر سکیورٹی کا ادارہ پاکستان سنٹر آف ایکسی لینس جوہری سلامتی سے متعلق بین الاقوامی سطح کی تربیت گاہ ہے۔ جنرل راشد محمود نے کہا کہ پاکستان جوہری سلامتی کے تمام پہلوؤں کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن