صدرمملکت، وزیراعظم ، وزرائے اعلی اور گورنرزکو حاصل استثنی چیلنج کر دیا گیا، سپریم کورٹ نے استثنی کے حوالے سے آئینی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی
اسلام آباد(ثناء نیوز) سپریم کورٹ نے صدرمملکت، وزیراعظم ، وزرائے اعلی اور گورنرزکو حاصل استثنی کے حوالے سے دائرآئینی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے۔ چیف جسٹس تصد ق حسین جیلانی کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے وطن پارٹی کی جانب سے بیرسٹر ظفراللہ خان کے ذریعے دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کی ۔عدالت نے بیرسٹر ظفراللہ خان کے ابتدائی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔19دسمبر 2009میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق صدرمملکت، وزیراعظم ، وزرائے اعلی اور گورنرزکو حاصل استثنی حاصل ہے ۔ کوئی عدالت انہیں اس کے عہدے پر برقرار ہونے تک نہیں طلب کرسکتی اور نہ ہی ان کیخلاف فوجداری کارروائی کی جاسکتی ہے۔