• news

طالبان جنگی فریق ہیں ، دہشتگرد نہیں : امریکہ نے پینترا بدل لیا

واشنگٹن ، دوحہ (اے ایف پی + این این آئی ) قطر میں مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولوی نیک محمد نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران پاکستان اور نہ ہی افغانستان کو اس کا علم تھا جب قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا تو پھر یہ خبر عام کی گئی ۔ ادھر امریکہ نے پینترا بدل لیا ۔ ترجمان وائٹ ہائوس جے کارنی کے بیان کی مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا طالبان جنگی فریق ہیں ۔ دہشتگرد نہیں جبکہ اوباما نے 5 طالبان رہنمائوں کی رہائی بدلے مغوی فوجی کی رہائی کے معاہدے کا دفاع کیا ہے ۔ گوانتانا موبے سے رہا طالبان رہنمائوں کے رشتہ داروں نے بتایا و ہ افغانستان واپس آکر امن کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن