شیخ رشید کا لیاقت بلوچ کو فون ٹرین مارچ میں شرکت کی دعوت
راولپنڈی (اے پی اے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومت کیخلاف ہونیوالے ٹرین مارچ میں جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت دیدی ہے۔ شیخ رشید نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کو ٹیلی فون کیا اور ان سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ لیاقت بلوچ کو ٹرین مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت بلوچ نے شیخ رشید کو ٹرین مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں جماعت اسلامی کے قائدین سے مشاورت کے بعد آگاہ کرنے کا کہا ہے۔