• news

سیالکوٹ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بھارتی ساختہ دو بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی گئیں

سیالکوٹ (نامہ نگار) بم ڈسپوزل عملہ نے 28 کلو گرام وزنی بھارتی ساختہ دو بارودی سرنگیں ناکارہ بنا کر بڑے نقصان سے بچا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ تحصیل پسرور کے تھانہ پھلورہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے بھارتی ساختہ چودہ چودہ کلو گرام وزنی دو بارودی سرنگیں دہشت گردی کیلئے رکھی تھیں جن کے بارے علاقہ کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈکا طلب کرلیا جس کے عملہ نے موقعہ پر پہنچ کر دونوں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا کر قبضہ میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل کے مطابق یہ بارودی سرنگیں پھٹ جاتیں تو بڑے پیمانے پر نقصان کا اندیشہ تھا۔

ای پیپر-دی نیشن