• news

ڈاکٹروں نے پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے کا کاٹا گیا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا

ملتان (اے ایف پی) ڈاکٹروں نے پولیس کی جانب سے کاٹا گیا مشتبہ چور کا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا ہے۔ مبینہ طور پر پولیس نے غلام مصطفٰی پر لیاقت علی کے ساتھ ملکر وہاڑی میں کیبل چوری کرنے کا الزام لگا کر اس کا ہاتھ کاٹ دیا تھا۔ مقامی پولیس اہلکار کے مطابق ڈاکٹروں نے سرکاری بہاولپور وکٹوریا ہسپتال میں غلام مصطفی کا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کے حوالے سے 2 پولیس اہلکاروں اور دیگر 5 مشتبہ افراد سے تحقیق کر رہی ہے۔ سپریم کورٹ کی وکیل حنا جیلانی نے اس واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ معاشرہ بربریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن