• news

گجرات: نامعلوم افراد نے مذہبی سکالر بشیر احمد کا گلا کاٹ ڈالا

گجرات (نامہ نگار) پولیس تھانہ بی ڈویژن کے چند قدم کے فاصلہ پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے مذہبی سکالر بشیر احمد کو گلا کاٹ کر قتل کردیا اور نعش سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بشیر احمد نے قرآن پاک اور دیگر اسلامی کتابوں پر ریسریچ بھی کرتے تھے اور چند ماہ قبل دہشت گردی کا شکار ہونے والے ڈائریکٹر یونیورسٹی آف گجرات سید شبیر حسین شاہ کے قریبی دوستوں میں سے تھے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن