پیر پگاڑو کا وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم سیاستدانوں کو آموں کا تحفہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) پیر صاحب پگاڑو سید صبغت اللہ راشدی نے گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ شہبازشریف، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر، مخدوم سید احمد محمود، تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن و ممتاز صحافی اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنمائوں سلطان محمود خان ایڈووکیٹ، سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی، شیخ انور سعید اور معروف صحافی سید انور قدوائی کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔ ان کی جانب سے آموں کی پیٹیاں مسلم لیگی رہنما و کالم نگار نوائے وقت عزیز ظفر آزاد نے پہنچائیں۔