• news

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں حکومت کی معاشی کامیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ روز اپنی بجٹ تقریر میں حکومت کی معاشی کامیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا گزشتہ ایک سال کے دوران ایسے مثبت نتائج حاصل کئے جو گزشتہ چھ سات سال کے دوران حاصل نہیں کئے جا سکے۔ اس ضمن میں انہوںنے یورو بانڈ کا اجرائ، تھری جی اور فور جی کی نیلامی کا خاص طور پر ذکر کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یورو بانڈز کا اجراء اقتصادی مجاذ پر پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دور اندیشی، دلیری اور سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مشکل فیصلے کئے ہیں حکومت کے مشکل فیصلوں کی بدولت ملکی معیشت کی سمت درست ہو چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن