• news

سری لنکا نے انگلینڈ کو آخری ون ڈے میں شکست دے کر سیریز 3-2 سے جیت لی

برمنگھم (آئی این پی+ثناء نیوز)سری لنکا نے پانچویں ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے جیت لی ۔ ایجبسٹن  برمنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے  ٹاس جیت پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو جیتنے کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک نے تین چوکوں کی مدد سے 56 جب کہ ایئن بیل نے تین چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے،کرس جارڈن نے 30رنز بنائے ۔سری لنکا کی جانب سے ملنگا نے تین اور مینڈس نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں سری لنکا  نے مطلوبہ ہدفچار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔سری لنکن فتح میں اہم کردار تجربہ کار بلے باز مہیلا جیاودرھنے اور تھریمانے نے ادا کیا۔ جیاوردھنے 53 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ تھریمانے 60 رنزاور اینجلیو میتھیوز42رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ٹریڈویل نے دووکٹیں حاصل کیں ۔سری لنکا کے لاہیرو تھیرمانے کو مین آف دی میچ اور جبکہ لیستھ ملنگا کو مین آف دی سیریز قراردیاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن