سوات شہر اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات (ثناء نیوز) سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز خیبر پی کے کے مطابق سوات شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر چار اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔