توانائی بحران سے نمٹنے لئے دو سو ارب روپے کی سرمایہ کاری کا امکان
اسلام آباد (ثناء نیوز) بجٹ میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے دو سو پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ پانی کے ذخائر میں اضافہ کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی کے بحران سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،بجٹ میں مختلف منصوبوں کے لیے بیالیس ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے اور ان منصوبوں میں سب سے اہم بھاشا دیامر ڈیم ہے،توانائی کے شعبے میں دو سو پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی کی جائے گی ،پانی کے ذخائر میں اضافے کے منصوبوں جس میں گومل زام ڈیم کیلئے رقم مختص ہوئی اور بلوچستان اور خیبرپی کے میں چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گے،بھاشا ڈیم کیلئے مزید پندرہ ارب روپے مختص کئے جائیں گے،ورلڈ بینک داسو ڈیم کیلئے سترکروڑ ڈالر دے گا،ایل این جی کیلئے چار سو ایم ایم سی ایف دی ٹرمنل بنانے کی اجازت دینے کا بھی واضح امکان ہے۔