• news

’’وزیر کی ٹریفک حادثہ میں ہلاکت‘‘ لوک سبھا کا اجلاس تعزیتی قرارداد کے بعد ملتوی

نئی دہلی (بی بی سی) بھارت کی 16ویں لوک سبھا بدھ کے روز شروع ہوئی تاہم مرکزی وزیرگوپی ناتھ منڈے کو خراج عقید ت پیش کرنے کے بعد آج تک کیلئے اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی گوپی ناتھ منڈے کا منگل کی صبح ایک کار حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کے آبائی علاقے مہاراشٹر کے بیڑ ضلعے میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن