سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو 60 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ 60 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔ اے کیٹگری میںماہانہ 4 لاکھ پچاس ہزار ‘ بی میں 3 لاکھ 12 ہزار پانچ سو، سی میں 1 لاکھ 78 ہزار سات سو پچاس جبکہ ڈی کیٹگری میں 89 ہزار 125 روپے ماہانہ ادا کئے جائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پہلے ہی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کے پچاس فیصد بقیہ جات کی ادائیگی کے احکامات جاری کر چکے ہیں۔