• news

بھارت سے مذاکرات ضرور پہلے مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے: حافظ سعید

راولاکوٹ (این این آئی)امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف بھارت سے مذاکرات ضرور کریں، تجارت اور معاہدے   بعد میں پہلے مسئلہ کشمیر ہونا چاہئے، اگر نریندر مودی اور بی جے پی انکار کریں اور رویئے تبدیل نہ کریں تو پھر تحریک آزادی کشمیر کی ہر طرح کی مددکی جائے، سیز فائر لائن کو لائن آف کنٹرول نہیں مانتا، ہم کشمیر کی تقسیم کے قائل نہیں، کشمیریوں کو اپنا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ دو سپرپاوریں جہاد کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکیں، بھارتی فوج بھی کشمیر میں نہیں ٹھہر سکے گی۔ نریندر مودی سن لے اب پروپیگنڈوں کا دور گزر چکا، یہ مسلمانوں کی آزادی کی صدی ہے، کشمیر جلد آزاد ہو گا۔ امریکہ اپنی شکست کا ذمہ دار پاکستان کو سمجھتا ہے۔ بھارتی افواج کو پاکستان کے خلاف مغرب و مشرق میں کھڑا کر کے امریکہ انتقام لینا چاہتا ہے۔ اگر بھارت کی فوج افغانستان میں جا سکتی ہے تو پھر پاکستانی فوج کشمیر کی مدد کیلئے کیوں نہیں جا سکتی؟ وہ گزشتہ روز صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں غزوہ ہند کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ حافظ محمد سعید نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اللہ خطوں اور قوموں کا انتخاب کرکے ان سے کام لیتا ہے۔ کشمیریوں نے لازوال قربانیاں اور سختیاں جھیل کر طویل عرصے سے تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ بھارتی فوج جتنا وقت کشمیر میں بڑھائے گی غزوہ ہند کی جڑیں ہندوستان میں مزید گہری سے گہری ہوتی جائیں گی۔ امریکہ افغانستان میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد جاتے جاتے اپنی جگہ بھارتی فوج کو پوزیشن دینے کی شرارت کر رہا ہے۔ امریکہ بھارتی فوج کو پاکستان کے خلاف مغرب اور مشرق میں کھڑا کر کے افغانستان کی شکست کا انتقام لینا چاہتا ہے۔ میاں صاحب بھارت سے دوستی اور مذاکرات میں کشمیر کو نظر انداز نہ کریں ۔ نواز شریف کو فیصلہ کرنا ہو گاکہ وہ کشمیریوں کا اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں یا بھارت کو خوش۔

ای پیپر-دی نیشن