الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری،دو روز میں ملکی معیشت کو 25ارب سے زائد کا دھچکا لگا
کراچی ( آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی لند ن میں گرفتاری کے خلاف کراچی میں بدھ کوبھی تمام صنعتی علاقوں سائٹ،کورنگی،لانڈھی،فیڈرل بی ایریا،نارتھ کراچی میں صنعتکاروں اور فیکٹری مالکان کوفیکٹریاں بند رکھنے پر مجبور کیا گیا جس کے باعث دو دن میں ملکی معیشت کو 25ارب روپے سے زائد کا دھچکا لگ گیا۔شہر بھر کے تمام صنعتی اور تجارتی علاقے بند رہے، بیرون شہر سے بھی سامان نہ پہنچ سکا۔