• news

’’بعض اوقات ریپ صحیح ہوتے ہیں‘‘ بی جے پی کے وزیر داخلہ اتر پردیش کا متنازعہ بیان

نئی دہلی (رائٹرز) اترپردیش کے گائوں میں 2 معصوم لڑکیوں کو زیادتی کے بعد درخت سے لٹکائے جانے کے اندوہناک واقعہ پر بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ریاستی وزیر داخلہ بابو لال گور نے جلتی پر تیل چھڑکتے ہوئے بیان داغا ہے کہ بعض اوقات ریپ صحیح ہوتا ہے اور بعض اوقات غلط۔ لکھنئو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادتی کے معاملات ایک سماجی مسئلہ ہیں مگر جب تک یہ پولیس میں رپورٹ نہ ہوں ان کی حقیقت پر یقین نہیں کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے بابو لال گور کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے اس سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن