• news

جعفرآباد: شدت پسندوں کی فائرنگ، بچی جاں بحق‘ لوٹی میں گیس پائپ لائن تباہ

جعفرآباد (نامہ نگار)ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائنیں تباہ کرنے کا سلسلہ جاری 16 انچ قطر کی ایک اور گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیاگیا۔ ڈیرہ بگٹی میں 2روز میں تخریب کاروں نے3 گیس پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔ علاوہ ازیں جعفرآباد سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک دوسرے پر خودکار ہتھیاروںکے منہ کھول دیئے۔فائرنگ کی زد میں آکر12سالا بچی زینت موقع پر جاں بحق جبکہ حمیدہ شدید زخمی ہوگئیں۔

ای پیپر-دی نیشن