نیب نے ڈپٹی سیکرٹری اینٹی کرپشن سندھ کو کرپشن کے الزامات پر پکڑ لیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیب سندھ کے مطابق سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری اینٹی کرپشن آغا اعجاز علی پٹھان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نیب کے جعلی لیٹرز پر افسروں سے رقم بٹورتا تھا اور اس حوالے سے شکایات ملی تھیں۔ ملزم اعجاز پٹھان انکوائری ختم کرانے کیلئے 50 سے 70 لاکھ روپے طلب کرتا تھا۔ متاثرہ افسروں کے رابطہ کرنے پر ڈپٹی سیکرٹری کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم اعجاز پٹھان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈپٹی سیکرٹری