• news

جلیل عباس کا گورنر میری لینڈ سے معاشی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(ثناء نیوز)امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی اور میری لینڈ کے گورنر مارٹن اومالے نے معیشت کے کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔سفیر جلیل عباس جیلانی نے گورنر کو معیشت کو بہتر بنانے اور علاقائی امن اور سلامتی کی فضا کو بہتر بنانے کے لئے پاکستانی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔گورنر نے سفیر جلیل عباس جیلانی کو میری لینڈ ریاست کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا جس کا مقصد پاکستانی امریکی برادری سمیت مختلف طبقات کو زیادہ سے زیادہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے موقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے معیشت کو بہتر بنانے اور خطے کے ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی بحالی کے لئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن