• news

خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وزارت پانی و بجلی اور پٹرولیم کا اجلاس، تھرمل پاور کیلئے اضافی گیس کی فراہمی کا مطالبہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پانی و بجلی اور پٹرولیم کے وفاقی وزراء خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت دونوں وزارتوں کا اجلاس ہوا جس میں وزارت پانی و بجلی نے طلب بڑھنے کے باعث تھرمل پاور کیلئے اضافی گیس کا مطالبہ کر دیا۔ وزارت پٹرولیم سے چار پاور پلانٹس کیلئے 15 کروڑ مکعب فٹ گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔ گیس نہ ملنے کے باعث ان چاروں پاور پلانٹس سے 800 میگاواٹ کی بجائے صرف 200 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ وزارت پٹرولیم پاور پلانٹس کو گیس فراہم کرنے کیلئے ورکنگ کل تک مکمل کر لے گی۔
مشترکہ اجلاس/مطالبے

ای پیپر-دی نیشن