ملکہ برطانیہ کی تقریر میں ایران کا ذکر آنے پر’’پیج بوائے‘‘ بے ہوش
لندن(ثناء نیوز) برطانوی پارلیمنٹ کے نئے سیشن کی افتتاحی تقریب میں عجیب واقعہ پیش آیا، ایوان میں موجود تمام لوگوں کی نظریں ملکہ کے بجائے ’’پیج بوائے‘‘ پر مرکوز ہوگئیں۔ تقریر کے دوران جب انہوں نے ’’ایران‘‘ کا نام لیا تو اچانک ایک ’’پیج بوائے‘‘ بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ویسٹ منسٹر ہاوس میں پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا۔ ملکہ الزبتھ دوم اپنے روایتی شاہانہ بانک پن کے ساتھ تقریب میں جلوہ افروز تھیں۔ انہوں نے ایوان سے خطاب شروع کیا۔ تقریر کے دوران جب انہوں نے ’’ایران‘‘ کا نام لیا تو اچانک ان کے پہلو میں کھڑا ایک لڑکا جسے عرف عام میں ’’پیج بوائے‘‘ بھی کہا جاتا ہے بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے اس واقعے کی دو تصاویر جاری کیں۔ ان تصاویر میں سے ایک میں بے ہوش ہونے والے لڑکے کی تصاویر اور دوسری میں ملکہ برطانیہ کی چادر تھامنے والے لڑکوں کو دکھایا گیا ہے جو صرف تین ہیں، جبکہ انہیں چار ہونا چاہیے۔ انہوں نے افغانستان میں دیرپا قیام امن کے لیے مساعی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔