پاکستانی لڑاکا طیاروں نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی، ننگرہار پر گولے داغے، افغان حکومت کا الزام
کابل(آئی این پی) افغانستان کی جانب سے پاکستان کیخلاف الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے‘ سرحد پار حملوں کے بعد فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کردیا۔ جمعہ کو افغان خبر رساں ادارے ’’کے پی‘‘ کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی لڑاکا طیاروں نے مبینہ طور پر مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور مشرقی صوبہ کنڑ کے علاقوں دنگم‘ سیان‘ خلدا‘ گوریگا اور موگان سمیت کئی علاقوں میں مارٹر گولے فائر کئے۔ پاکستانی فورسز نے ڈیورنڈ لائن کیساتھ والے علاقوں میں صوبہ ننگرہار کے ضلع لال پور میں بھی کئی مارٹر گولے فائر کئے۔ وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا کہ علاقے میں لوگوں کا شدید مالی نقصان ہوا ہے۔
افغان حکومت