• news

ہائیکورٹ نے لیسکو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عتیق کو بحال کر دیا

 لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عتیق احمد کو بحال کر دیا۔ جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار عتیق احمد نے موقف اختیار کیا کہ سابق لیسکو چیف ارشد رفیق نے کرپشن کا حصہ نہ بننے پر معطل کر دیا تھا حالانکہ چیف ایگزیکٹو لیسکو کو اس کا اختیار حاصل نہیں تھا۔ یہ اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے معطل کئے جانے والے لیسکو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عتیق احمد کو عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن