• news

قلات سے 3 تشدد زدہ نعشیں برآمد، کیچ میں فائرنگ، 2 افراد قتل

کوئٹہ (بی بی سی) بلوچستان کے دو مختلف علاقوں سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جبکہ دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔ دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ضلع قلات کے علاقے سے برآمد ہوئیں، ایک کی شناخت ہو گئی، ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے جبکہ دوسرے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ انتظامیہ کے اہلکار نے شک کا اظہار کیا کہ یہ کارروائی کسی مسلح تنظیم کی ہو سکتی ہے۔ تیسری لاش ایران سے متصل بلوچستان کے ضلع کیچ سے ملی ہے۔ لیویز فورس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہلاک کئے جانیوالا شخص پیشے کے لحاظ سے ٹیچر تھا۔ کیچ میں لیویز فورس کے ایک اہلکار کے مطابق بلیدہ میں دو افراد ایک گاڑی کے پاس کھڑے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد آئے اور ان پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن