• news

حج کوٹہ کیس: حکومت اور وزارت مذہبی امور سے 10جون تک جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس میں دائر متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حکومت اور وزارت مذہبی امور سے 10جون تک جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا کہ ایسی کمپنیوں کو یہ کوٹہ الاٹ کر دیا گیا جو نادہندہ اور بلیک لسٹ ہیں۔ اس بارے متعلقہ وزارت نے کوئی تصدیق نہیں کروائی لہٰذا فاضل عدالت ان کمپنیوں کو کوٹہ کی الاٹمنٹ کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن