• news

الطاف کی گرفتاری برطانوی حکومت کا اندرونی معاملہ ہے، مداخلت نہیں کرسکتے: شاہد خاقان

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی گرفتاری برطانوی حکومت کااندرونی مسئلہ ہے ،پاکستان مداخلت نہیں کر سکتا، حکومت اورطالبان مذاکرات ختم نہیں ہوئے ،پاکستان کے تمام آئینی اداروں کوحدودکے اندرکام کرناچاہئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنی پالیسیوں پرگامزن ہے۔  مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے منشورکے مطابق پاکستان کو بحرانوں سے نکال دیگی۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم کے قائدکی گرفتاری برطانوی حکومت کامعاملہ ہے ،پاکستان آئینی طورپرمداخلت نہیں کرسکتا۔پاک فوج اورحکومت کے درمیان تناؤکی باتیں صرف افواہیں ہیں حکومت پاک فوج کے ساتھ مل کرامن قائم کریگی ۔

ای پیپر-دی نیشن